آئی ایس او کے وفد کی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سے ملاقات

آئی ایس او کے وفد کی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سے ملاقات

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سابقین آئی ایس او کے وفد کی آئی ایس او کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید احسن علی نقوی سے ملاقات کی اس موقعہ پر آئی ایس او کو مرکزی رہنما سید احسن نقوی نے سابقین آئی ایس او کی فعالیت کو سراہا اور ان کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ سابقین آئی ایس او قوم و ملت کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کی فعالیت سے تنظیم کے اندر ایک تحریک پیدا ہوگا اور آئی ایس او کی ممبرسازی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ جس قوم کے پاس نظریاتی، فکری اور دین اسلام کی تعلیمات پر تربیت یافتہ افراد موجودہوں دنیا کی کوئی بھی طاقت ان کو شکست نہیں دے سکتی۔ ہم سب کویک جان ہوکر وطن عزیز پاکستان کی سالمیت اور آئی ایس او کی فعالیت کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے سابقین آئی ایس او ڈیسک کے مرکزی رہنما سید علی نثار حسینی نے آئی ایس ایس اوکے مرکزی رہنما کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سابقین آئی ایس او علم و عمل کارواںکا ہر اول دستہ ثابت ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ علم و عمل کارواں ملک بھر کے تعلیمی اداروں اور آبادیوں میں جاکردین اسلام کی تبلیغ اور آئی ایس او کی ممبرسازی ، فعالیت اور تنظیم کی مظبوطی میں اپنا اہم کردار ادا کرینگے۔

آئی ایس او کے مرکزی رہنما نے سابقین آئی ایس او کی کارکردگی اور رکارڈسازی کا جائزہ لیا اور تعاون کی یقین دہانی کرانے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقعہ پر علم و عمل کارواں کے ملکگیر مشترکہ دوراجات پر بھی اتفاق کی گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -