آٹھویں جماعت کے طالبعلم کی بازیابی کےلئے درخواست دائر

آٹھویں جماعت کے طالبعلم کی بازیابی کےلئے درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج مسعود احمد کی عدالت میں باپ نے اپنے آٹھویں جماعت کے طالبعلم کی بازیابی کے لئے درخواست دائر کردی عدالت نے ایس ایچ او تھانہ مغلپورہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے فاضل عدالت میں مغل پورہ کے رہائشی سید اظہر نے مو¿قف اختیار کیا ہے کہ اسکابیٹا سید حسن جو کہ آٹھویں جماعت کا امتحان دینے سکول گیا لیکن واپس نہیں آیا تاہم تشویش لاحق ہونے پر وہ اسکے سکول گیا جہاں سے معلوم ہوا کہ وہ پیپر دینے ہی نہیں آیا درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سائل نے اپنی چھوٹی بہن جو کہ بے اولاد تھی اسے اپنا بیٹا دیا ہوا تھا تاہم اسکا بہنوئی طارق کوئی کام کاج نہیں کرتا تھا جس کے باعث ان کا آپس میں جھگڑا رہتا تھا اور شبہ ہے کہ اسی وجہ سے اس کا بیٹا جھگڑوں سے تنگ آکر کر کہیں چلا گیا ہے پولیس کو اس حوالے سے درخواست دی گئی لیکن کوئی شنوائی نہ ہوسکی ہے لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ اسکے بیٹے کی بازیابی کا حکم دیا جا ئے جس پر عدالت نے مذکورہ بالا احکامات جاری کردیا ہے۔