پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن نے دو ہائی سکولوں سے تعلیمی پارٹنر شپ ختم کر دی
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن نے گوجرانوالہ میںایجوکیشن وﺅچر سکیم سے منسلک دو ہائی سکولوں سے تعلیمی پارٹنر شپ فوری طور پر ختم کر دی ہے تفصیلات کے مطابق سید رہنما سکولز کی انتظامیہ نے پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کی جانب سے طالب علموں کو مہیا کی جانے والی مفت نصابی کتب طالب علموں میں بانٹنے کی بجائے بازار میں سیل کر دیں پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن نے معاملے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر تحقیقات کیں اور شکایت درست ثابت ہونے پر مذکورہ سکولوں سے تعلیمی پارٹنر شپ فوری طور پر ختم کر دی گئی ہے۔