حبس بے جا کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا سے رپورٹ طلب
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ملک علی ذوالقرنین نے بیوی کو حبس بے جا میں رکھے جانے کی شوہر کی جانب سے دائر درخواست پرایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا سے رپورٹ طلب کر لی ہے فاضل عدالت میں فیصل آباد پیپلز کالونی کے رہائشی شکیل شافعی نے عدالت میں دائردرخواست میں مو¿قف اختیار کیا ہے کہ سعید احمد نامی شخص نے اسکی بیوی عروج کو غیر قانونی طور پرزبردستی اپنے گھر میں محبوس کیا ہوا ہے اس حوالے متعلقہ تھانے میں درخواست دی گئی لیکن پولیس کارروائی نہیں کررہی ہے لہٰذاعدالت سے استدعا ہے کہ سائل کی بیوی کو بازیاب کروانے کا حکم دیا جائے جس پر فاضل عدالت نے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری کو درخواست گزار کی بیوی کو آئندہ سماعت پر عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔