صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کی پی ٹی وی لاہور سنٹر پر ملازمین سے ملاقات

صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کی پی ٹی وی لاہور سنٹر پر ملازمین سے ملاقات

  

لاہور )کلچر ل رپورٹر (محنت کے صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور نے پی ٹی وی لاہور سنٹر پر ملازمین سے ملاقات کی اور مقابلے کے اس دور میں پی ٹی وی کو متحرک ادارہ بنانے کےلئے ملازمین کی کاوشوں کو سراہا صوبائی وزیر نے لاہور میں ہونے والی پہلی ایشیا لیبر کانفرنس کی اہمیت کے بارے میں ملازمین کو آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ محنت کش اس ملکی تعمیرو ترقی کےلئے شاندار خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور حکومت اس کی فلاح و بہبود کی تمام ضروری اقدامات کر رہی ہیں پی ٹی وی اتحاد یونین کے سرپرست اعلی جہانگیر خان نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ اس قومی ادارے میں کارکنوں کو بہترین سہولیات میسر ہیں۔ اور پی ٹی وی کے پروگرامز کو بہتر بنانے کےلئے کام کر رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -