سب سے پہلے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرنےوالے سیّد نا ابوبکرصدیقؓ ہیں، عزیز الرحمن ثانی

سب سے پہلے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرنےوالے سیّد نا ابوبکرصدیقؓ ہیں، عزیز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹاف رپورٹر) سب سے پہلے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرنے والے وہ سیّد نا ابوبکرصدیقؓ ہیں ۔ حضرت ابوبکرصدیقؓ نے منکرین زکوٰة، منکرین ختم نبوت اور فتنہ ارتداد کا قلع قمع کر کے تاریخ کا ایک باب روشن کیاہے۔ اِن خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماﺅں مولانا عزیز الرحمن ثانی، قاری جمیل الرحمن اختر، قاری علیم الدین شاکر، مولانا عمر حیات، مولانا عبدالنعیم نے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیّد نا صدیق اکبرؓ وہ ہیں جن کے بارے رحمة اللعالمین نے فرمایا کہ میں دنیا مےں سب لوگوں کے احسانات کا بدلہ چکا دیا ہے۔ ابوبکرؓ وہ واحد آدمی ہیں کہ میں ان کے احسانات کا بدلہ نہیں دے سکتا،قیامت والے دن خود اللہ تعالیٰ عطا فرمائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج مسلمان فتنہ ارتداد اور منکرین ختم نبوت کے خلاف کام کر کے سنت صدیقی پر عمل کررہے ہیں۔ ہم نے تحفظ ختم نبوت اور ناموسِ رسالت کے تحفظ سیدنا صدیق اکبرؓ سے سیکھا ہے۔ حضرت ابوبکرصدیقؓ کے مشن پر عمل کرتے ہوئے آج عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت منکرین ختم نبوت کا پوری دنیا مےں تعاقب کررہی ہے۔


 جب تک دنیا مےں ایک بھی ختم نبوت کا منکر موجود ہے۔ ہم صدیق اکبرؓ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کا تعاقب جاری رکھیں گے۔ سیّدنا ابوبکرصدیقؓ نے اعلاءکلمة اللہ کے لئے گراںقدر خدمات سرانجام دیں۔ آپؓ کی دین اسلام اور تحفظ ناموسِ رسالت کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ سیّدنا ابوبکرصدیقؓ نے آپﷺ کے وصال کے بعد تمام فتنوں کا جرات مندی اور دلیری سے مقابلہ کیا اور ان فتنوں کو زمین بوس کردیا۔ علماءکرام نے کہاکہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ سیّدنا صدیق اکبرؓ کی سیرت کو سامنے رکھتے ہوئے تمام اسلام دشمن فتنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے اور سیرت صدیقی کو اپنی زندگیوں پر لاگو کیا جائے۔