پیپلز پارٹی انسانی حقوق لاہورکے زیر اہتمام توقیر اکرم کی رہائش گاہ پر احتجاجی اجلاس
لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق لاہورکے زیر اہتمام واسا لیبر الائنس کے سینئر رہنماء توقیر اکرم کی رہائش گاہ پر احتجاجی اجلاس منعقدہوا اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے لاہور کے صدر نصیر احمد ، عمر حیات تبسم ، رائے علی حسین ایڈووکیٹ ، شبانہ اظہر چوہدری، عبدالکریم میو نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد منافع بخش اداروں کی بندر بانٹ کے ساتھ ساتھ بنیادی ضرورتوں کے اداروں کو بھی نجکاری کے نام پر اپنے پیاروں میں تقسیم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے واساکو فروخت کرنے کا مقصد لاہور کے شہریوں سے پانی کی سہولتیں چھیننا ہے غیر ملکی اداروں کے کنٹرول میں آنے سے پہلی تلوار واسا ملازمین پر چلے گی اور ہزاروں واسا اہلکار بیروزگاری کا شکار ہو کر خود کشیوں پر مجبور ہونگے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ واسا کی نجکاری کی ہرفورم پر مخالفت کرے گی ، واساکے ملازمین کے ساتھ مل کر نجکاری کیخلاف مہم چلانے کے ساتھ ساتھ عدالتی فورم بھی استعمال کیا جائے گا انہوں نے مطالبہ کیا کہ واسا کی نجکاری کو ترک کیا جائے واسا کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جائے ۔
اور شہر میں 40سال پرانی واسا کی لائنوں کو تبدیل کرنے کیلئے فنڈ مہیا کئے جائیں کیونکہ شہر لاہور اور گردو نواح میں بغیر پلاننگ اور غیر معیاری پانی کی لائنوں کو ڈالنے سے شہری گندا پانی پینے پر مجبور ہیں اور مختلف قسم کی بیماریوں سے دوچار ہو رہے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ حکومت اپنے پیاروں کو نوازنے کی پالیسی ترک کرے کیونکہ اداروں کے ساتھ ساتھ ان کی قیمتی جائیدادوں پر بھی مسلم لیگ ن کے الیکشن میں فنڈ دینے والوں کی نظریں ہیں۔