منظور احمد وٹو کی صدارت میں پنجاب بھر کے ورکرز متحرک ہو چکے، افنان صادق بٹ

منظور احمد وٹو کی صدارت میں پنجاب بھر کے ورکرز متحرک ہو چکے، افنان صادق بٹ

  

لاہور( سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری افنان صادق بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو کی صدارت میں پنجاب بھر کے ورکرز متحرک ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے پنجاب کے اب تک کے اہم ضمنی انتخابات میں ہم نے بھرپور کامےابی حاصل کی ہے اور جب بھی پنجاب میں بلدےاتی الیکشن ہوئے تو ہم انکی کپتانی میں کلین سویپ کریں گے ‘پارٹی کے سر پرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری ےوتھ کی آواز اور پاکستان کے حقیقی لیڈر ہیں انکا پنجاب کا دورہ انکی مصروفیات کی وجہ سے مو¿خر ہوا ہے لیکن ملتوی نہیں ہوا ہے وہ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح پنجاب کے عوام کے دلوں کی بھی دھڑکن ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’روز نامہ پاکستان‘ کے فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اانہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے پنجاب بھر کے اضلاع کی تنظیم سازی کا کام مکمل کر لیا ہے اور پارٹی کے متحرک جیالوں کو چن چن کر آگے آنے کا موقع فراہم کیا ہے تاکہ پارٹی کے جیالے تنظیم سازی میں اہم عہدوں پر بیٹھ کر پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال بنا سکیں انہوں نے گزشتہ ماہ میں جو ورکرز کنونشن منعقد کئے تھے اس کی وجہ سے بھی بہت سے پرانے اور اہم جیالے ایک مرتبہ پھر متحرک ہو کر میدان میں آ گئے ہیں۔

 جس سے بلا شبہ پارٹی کا گراف پنجاب میں بہتر ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عام الیکشن کے وقت پنجاب سے شکست کی دو اہم وجوہات ہیں پہلی اور بڑی وجہ ےہ ہے کہ پہلے سے پلان کرکے پیپلز پارٹی کو پنجاب سے شکست دی گئی ہے اور ہمارے ٹکٹ ہولڈرز کے جتنے ووٹ پولنگ سٹیشنوں میں نکالے گئے ہیں اس سے زےادہ ووٹ تو انکے حلقوں میں پارٹی کے ورکرز انکے اپنے خاندان اور برادری کے ہیں لیکن چونکہ آنکھوں کو بند کرکے پہلے سے رزلٹ تیار کئے گئے تھے اسی وجہ سے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے حصے میں جوووٹ ڈالے گئے وہ کوئی بھی باشعور شخص نہیں مان سکتا ہے اگر ہمارے پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو کو عام الیکشن سے پہلے تنظیم پر کام کرنے کے لئے کم از کم ایک سال کا وقت مل جاتا تو تب بھی ہم کسی کو اس طرح کی اندھا دھند دھاندلی کرنے کا موقع نہ دیتے تاہم اب ہم بلدےاتی انتخابات میں کسی کو دھونس اور دھاندلی نہیں کرنے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سرپرست اعلی بلاول بھٹو زرداری ےوتھ میں اس قدر مقبول ہیں کہ اس کا کوئی اندازہ ہی نہیں لگا سکتا ہے انہوں نے ہر موقع پر ےوتھ کی ترجمانی کی ہے وہ حقیقی معنوں میں قوم کے لیڈر اور شہید بھٹو اور شہید بی بی کے ویثرن کو آگے لیکر چل رہے ہیں ان کی کہی ہوئی ہر بات پر قوم ےہ کہنے پر مجبور ہو جاتی ہے کہ وہ بھٹو شہید کی طرح کسانوں اور غریبوں کی آواز کو حکومت تک پہنچا رہے ہیں وہ جب بھی پنجاب کے دورے پر آئیں گے تو انکا فقید المثال استقبال کریں گے اور شہید بی بی کے لاہور کے استقبال کی ےاد کو تازہ کر دیں گے ہم نے اپنی تمام تر تیارےاں مکمل کر لی ہیں آنے والا وقت پنجاب میں پیپلز پارٹی کا ہے اور پنجاب میں بھی بھٹو اور بلاول کا ایک سپاہی وزیراعلی ہو گا ہم سندھ کی طرح پنجاب میں بھی حکومت بنائیں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -