عطائیت کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

عطائیت کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر+ اپنے نمائندے سے) ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے عطائیت اور جعلی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کر دیا انہوں نے عوام الناس کی صحت سے کھیلنے والے جعلی حکیموں کیخلاف سخت احکامات جاری کرتے ہوئے ای ڈی او ہیلتھ کو متحرک ہونے کی ہدایت کی اس کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر جعلی حکیموں اور جعلی ڈاکٹروں کے خلاف ایکشن لینے اور اس کی رپورٹ ڈی سی او لاہور کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ ڈی سی او لاہور کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر ان عطائیوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کا مکمل خاتمہ کرے گی ۔


جس دن کوئی عطائی ڈاکٹر نہ پکڑا جائے اس کی وجہ ڈی سی او آفس کو بتائی جائے۔ ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ عوام الناس اپنی صحت کو خطرے میں نہ ڈالیں اور ان جعلی ڈاکٹروں کے پاس جانے سے پرہیز کریں۔ گلی محلوں میں موجود جعلی حکیموں اور جعلی ڈاکٹروں کی اطلاع ڈی سی او آفس اور ای ڈی او ہیلتھ آفس میں کر کے ضلعی انتظامیہ کی اس جنگ میں مدد کریں۔