حکمران کہانیاں سنانے کی بجائے عوام کوریلیف دیں ، اشرف بھٹی

حکمران کہانیاں سنانے کی بجائے عوام کوریلیف دیں ، اشرف بھٹی

  

لاہور(پ ر) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ءمحمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمران کہانیاں سنانے کی بجائے عوام کوریلیف دیں۔جس ملک میں عوام کوآٹا اورپانی تک نہ ملے وہاں خونیں انقلاب ضرورآتا ہے حکمران خوابوں کے سوداگر ہیں ،ان کے نعروں اور وعدوں میں کوئی صداقت نہیں حکمرانوں نے شرح سود10 فیصدبڑھاکر مہنگائی کی رفتارمزید تیز کردی حکومت کے وفادارمعاشی ماہردرحقیقت آئی ایم ایف کے تنخواہ دار ایجنٹ ہیں وفاقی حکومت کی ناقص معاشی اصلاحات کے بوجھ سے عوام سانس تک نہیں لے پارہے۔ حکمرانوں نے عوام کوریلیف تونہیں دیا مگران کے ہاتھوں مفلس طبقات کی زندگی پہلے سے زیادہ ابترہوگئی ہے ضروریات زندگی کی قیمتوں میں استحکام برقراررکھناسرمایہ دار حکمرانوں کے بس کاروگ نہیں لگتا۔ اپنے ایک بیان میں محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے ہردورمیں پاکستان کے محنت کش اورمزدورطبقات کوباعزت روزگار دیا جبکہ ن لیگ کی حکومت کابس چلے تووہ سے روزگارتک چھین لے اورانہیں بھکاری بنادے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کوشریک اقتدارکرناکوئی آسان کام نہیں ،پیپلزپارٹی کی قیادت کے سواکوئی اس کاکریڈٹ نہیں لے سکتا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -