میڈیا اور فوج کے درمیان کسی قسم کی محاذ آرائی ملکی مفاد میں نہیں، حامد زمان

میڈیا اور فوج کے درمیان کسی قسم کی محاذ آرائی ملکی مفاد میں نہیں، حامد زمان
میڈیا اور فوج کے درمیان کسی قسم کی محاذ آرائی ملکی مفاد میں نہیں، حامد زمان
کیپشن: pic

  

لاہور ( خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حامد زمان نے کہا ہے کہ میڈیا اور فوج کے درمیان کسی بھی قسم کی محاذ آرائی ملکی مفاد میں نہیں ہے ایسا ہوا تو پوری دْنیا میں پاکستان کی جگ ہسائی ہوگی۔کچھ قوتیں میڈیا اور خفیہ اداروں خاص طور پر آئی ایس آئی کو ایک دوسرے کے مدمقابل لانا چاہتی ہیں جن سے پوری قوم کو ہوشیار رہنا پڑے گا۔ایک بیان میں حامد زمان نے کہا کہ سینئر صحافی حامد میر پر حملہ قابل مذمت ہے اس طرح کے واقعات کی پاکستان میں جمہوری سوچ رکھنے والا کوئی بھی شخص حمایت نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد ملک کے ایک بڑے میڈیا ہاؤس کی جانب سے آئی ایس آئی پر براہ راست الزامات لگانا دْرست نہیں۔اس سے ایک غیر ضروری بحث چھڑ گئی ہے جس کا سارا فائدہ اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو مل رہا ہے۔ابھی تک اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو پکڑنے اور اس واقعہ کی ایف آئی آر کاٹنے کی بجائے ایک دوسرے پر الزامات لگائے جارہے ہیں جس کا سارا نقصان حامد میر کے کیس کو ہورہا ہے۔حامد زمان نے کہا کہ آئی ایس آئی اور فوج پاکستان کے اہم ادارے ہیں میڈیا کے ایک بڑے ادارے کی جانب سے ان پر بغیر کسی ثبوت کے الزامات کی بوچھاڑ کرنا ناقابل فہم ہے یہ سارا عمل خود صحافتی طریقہ کار کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پہلے بھی اور اب بھی صحافت ، صحافیوں اورجمہوری اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور آزادی صحافت پر لگائی جانے والی کسی بھی قدغن کی کھْل کر مخالفت کرتی ہے تاہم وقت کا تقاضا ہے کہ جذبات کی بجائے ٹھنڈے دل سے حقائق کو دیکھا جائے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -