سیٹلمینٹ کا کام مکمل کرنے والے41موضع جات کو محال میں ضم کرنے کا فیصلہ

سیٹلمینٹ کا کام مکمل کرنے والے41موضع جات کو محال میں ضم کرنے کا فیصلہ

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)ڈسٹرکٹ کلکٹر لاہور احمد جاوید قاضی کی ہدایت پر شعبہ سیٹلمینٹ کا کام مکمل کرنے والے41موضع جات کو محال میں ضم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر نے سیٹلمینٹ کے41موضع جات کے پٹواریوں کو پانچوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر میں تقسیم کرتے ہوئے پٹواریوں کو فوری رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق ڈی سی او لاہور احمد جاوید قاضی نے شعبہ سیٹلمینٹ کا کام مکمل کرنے والے41موضع جات کو شعبہ سیٹلمنٹ سے منتقل کرتے ہوئے محال کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں اور اس ضمن میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر لاہور عرفان میمن نے بھی ان 41موضع جات کو تحصیل شالیمار،ماڈل ٹاؤن،سٹی،رائے ونڈ اور کینٹ کے اسسٹنٹ کمشنروں کے حوالے کرتے ہوئے متعلقہ پٹواریوں کو بھی فوری حاضری رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے جن پٹوار سرکلوں کو محال میں ضم کیا جا رہا ہے ان میں تحصیل سٹی میں سے موضع جات گوپی رائے،اراضی جونجا،بھولا گھری،رکھ ٹھیکی،مرید وال اور تحصیل رائے ونڈ میں سے موضع جات چک بوٹ،چک وہگل،رکھ سلطان کے، بدوکی سانی،مسلا،رکھ شا ہ دا کوٹ، مقدم سنگھ،رکھ پورا،رکھ لدھیکے اونچے،تارا،نہلہ،کماس،لودھرے جبکہ تحصیل ماڈل ٹاؤن سے موضع جات کوٹ وڈا سنگھ،کوٹ اسلام پورہ،کوٹ میلا رام، گلویرا،گھنکر اور تحصیل شالیمار سے موضع جات دھونی چند والا،حسین آباد، گوپال سنگھ،نیریاں پورا،رکھ بسین،ٹھٹی کودا، شپ پور خورد، لکھن کے،سنت پورہ، کھیرہ اور تحصیل کینٹ سے موضع جات مانا،برکا کلاں، برکا خورد، دھلوان،سویاں کلاں، کھرمالیاں،رام پور خوردشامل ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -