مہنگائی سے غریب کی آمدن بری طرح متاثر ہوئی ،عابد صدیقی

مہنگائی سے غریب کی آمدن بری طرح متاثر ہوئی ،عابد صدیقی

  

لاہور( سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت کے دوران تمام اشیاء کی چیزیں لوگوں کی پہنچ میں تھیں موجودہ دور کی مہنگائی کی وجہ سے غریب آدمی کی آمدنی بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ حکو مت ہر شعبے میں ناکام نظر آ رہی ہے دہشت گردی ‘ لوڈشیڈنگ اور مہنگائی ہر مسائل میں اضافہ ہی ہوا ہے۔ پاکستان دہشت گردی، بدامنی، لاقانونیت کے بھنور میں پھنسا ہوا ہے ملکی مسائل حل کرنے کے لئے صرف باتوں سے کام نہیں چلے گا اس کے لئے عملی اقدامات کرنے ہونگے، انہوں نے کہا کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے، اسی طرح دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ بھی تشویش کا سبب ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے صرف باتیں کر رہی ہے عملی طور پر کچھ نہیں کیا جا رہا۔ بجلی‘ گیس اور تیل کی قیمتوں نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے جس کے بعد لوگ فاقوں تک چلے گئے ہیں۔ آنیوالے دنوں میں پیپلزپارٹی مزید فعال اور مضبوط ہو گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -