غیر قانونی طور پر جانور ذبح کرنے کاسخت نوٹس،کارروائی کی ہدایت

غیر قانونی طور پر جانور ذبح کرنے کاسخت نوٹس،کارروائی کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


( جنرل رپوٹر،اپنے نمائندے سے) ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے غیر قانونی طور پر جانور ذبح کرنے کے خلاف سخت نوٹس لے لیا۔ شہر میں مختلف مقامات پر قائم غیر قانونی مذبح خانو ں میں جانوروں کو ذبح کرنے کے خلاف ڈی سی او لاہور نے سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ڈی او (لائیو سٹاک) کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ڈی سی او آفس ارسال کرنے کا حکم دیا۔ ڈی سی او لاہور کا کہنا تھا کہ انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر غیر قانونی مذبحہ خانوں کو سیل کرے ۔ جس دن کوئی کاروائی نہیں کی جاتی اس کی وجہ ڈی سی او آفس میں بتائی جائے گی۔ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے ڈی او لائیو سٹاک کو جانوروں کو صرف مقررہ جگہوں پر ہی ذبح کروانے کی ہدایت کی۔