ڈی سی او کازیر تعمیر کمرشل عمارتوں کا کام فوری رکوانے کا حکم

ڈی سی او کازیر تعمیر کمرشل عمارتوں کا کام فوری رکوانے کا حکم

  

( جنرل رپورٹر، اپنے نمائندے سے) ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے تمام ٹاؤنز کو شہر میں جاری غیر قانونی زیر تعمیر کمرشل عمارتوں کے تعمیراتی کام کو فوری طور پر رکوانے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ٹی ایم ایز، لیسکو اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو غیر قانونی طور پرزیر تعمیر کمرشل عمارتوں کے بارے میں آگاہ کریں اور تمام ٹاؤنز کے ٹی او (پی اینڈ سی ) اپنے ٹاؤنز میں موجود غیر قانونی عمارتوں کی لسٹ ڈی سی او آفس کو فراہم کریں ۔ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ ٹی او (پی اینڈ سی) روزانہ کم از کم 03 بغیر نقشے کے زیر تعمیر کمرشل عمارتوں کے خلاف ایکشن لیں اور منظوری کے لئے آئے ہوئے نقشہ جات کے زیر التواء کیسز کو فوری نمٹایا جائے۔ڈی سی او لاہور نے تمام ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے ٹاؤنز میں سارے عمل کی نگرانی کریں اور کوتاہی کی صورت میں ذمہ دار ہو ں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -