تحریک انصاف مینارٹی ونگ پنجاب کے زیرِاہتمام ایسٹر کے حوالے سے تقریب

تحریک انصاف مینارٹی ونگ پنجاب کے زیرِاہتمام ایسٹر کے حوالے سے تقریب

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف مینارٹی ونگ پنجاب کے زیرِاہتمام پنجاب سیکرٹریٹ میں ایسٹر کے حوالے سے مرکزی تقریب کا انعقاد کیاگیا،تقریب کی صدارت ایم پی اے شنیلا روت نے کی۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی پی ٹی آئی پنجاب کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد تھیں ۔ پارٹی رہنماؤں نے ایسٹر کی تقریب میں کیک بھی کاٹا۔تقریب سے ڈاکٹر یاسمین راشد ، عندلیب عباس ، شنیلاروت ،میاں اسلم اقبال، سعدیہ سہیل، اسلم گھمن،مہندر پال سنگھ سمیت دیگرپارٹی قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا حکومت نے تاریخی اقدام کر کے مسیحی بہن بھائیوں کے دل جیت لئے ہیں کہ ایڈورڈ کالج پشاورچرچ کو واپس کر دیا تحریک انصاف کی قیادت مبارکباد کی مستحق ہے۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پنجاب حکومت کئی سالوں سے اقلیتوں کے 25 اداروں پر قابض ہے ان کو چاہئے کہ فوری پر خیبر پختونخوا حکومت کی طرح وہ ادارے بھی اقلیتوں کے حوالے کر دیں۔رہنماؤں نے کہاکہ تحریک انصاف کی طرف سے تمام مسیحی بہن بھائیوں کو ایسٹر کی خوشیا ں مبارک ہوں اورہم مسیحی بہن بھائیوں کی ایسٹر کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس نے اقلیتوں کے حقو ق کے لئے پہلی دفعہ ملکی تاریخ میں مینارٹی پالیسی کا اعلان کیا۔ چیئرمین عمران خان پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو حقوق دلانے کے لئے مسلسل جدوجہد کررہے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ اقلیتوں کے بغیر پاکستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔ ہمیں آگے بڑھنا ہے تو اقلیتوں کو ملک میں برابری کی سطح پر حقوق دینے ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان عام آدمی کی آواز ہیں اور آج اقلیتیں تحریک انصاف میں جوق در جوق شامل ہو رہی ہیں اور پنجاب بھر میں مینارٹی ونگ کی تنظیم سازی زورو شور سے جاری ہے ۔انہوں نے کہاکہ 67 سالوں سے ڈکٹیٹر وں اور نام نہاد جمہوری حکومتوں نے اقتدار کے مزے تو لوٹے لیکن قوم کو ان کے حقوق سے محروم رکھا۔ تحریک انصاف اسمبلیوں کے اندر اور باہر اقلیتوں کے ساتھ ہونے والی ظلم و زیادتی کے خلاف بھرپور آواز بلند کرتی رہے گی اور انشاء اللہ چیئرمین عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف پاکستانی عوام اور اقلیتوں کو ان کا جائز مقام دلانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ پاکستانی قوم کو آج جتنے اتحاد کی ضرورت ہے وہ پہلے کبھی نہ تھی اور ہم سب کو متحد ہو کر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرے گی اور ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی بھی قائم کرنے کے ساتھ ملک و قوم کو دیانتدار اور صاف ستھری قیادت بھی فراہم کرے گی۔ تقریب میں سیکرٹر ی انفارمیشن پنجاب عندلیب عباس ، ایم پی ایز میاں اسلم اقبال، سعدیہ سہیل ، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شبیرسیال، مرکزی نائب صدر ڈاکٹر سیمی بخاری، صدر جنوبی پنجاب مینارٹی مہندر پال سنگھ ، اعجاز آگسٹین ، ایس ایم صابر،پادری اعمانوئیل کھوکھر، شاہد عظیم، اشرف آسی، نائب صدر پنجاب سعدیہ سیف، جوائنٹ سیکرٹری عالیہ حمزہ ملک، جنرل سیکرٹری ایجوکیشن رخسانہ نوید، بزنس فورم کے صدر ملک شازید، ملک اعظم ،بریگیڈیر(ر) اسلم گھمن، عثمان سعید بسراء، صادقہ صاحب داد، عمر ظہیر میر،تاشفین صفدر، شاہد محمود، عثمان حمزہ، محمد عادل، عدیل شفیع، حماد اعوان،شہزادی اورنگزیب،اشتیاق ملک ،نویداحمدانصاری ، عرفان احمد، لقمان قاضی، عدنان جمیل، فرحان چشتی، شہریاررضا، اورنگزیب پنجاب کے تمام اضلاع سے مینارٹی ونگ کے صدور اور بڑی تعداد میں مسیح بہن ،بھائیوں نے شرکت کی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -