جولائی تک پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں کمی کا امکان ہے، ایشائی ترقیاتی بینک

جولائی تک پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں کمی کا امکان ہے، ایشائی ترقیاتی بینک

  

 اسلام آباد(آن لائن) ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کے باعث پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ رہنے کا خدشہ ہے تاہم رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں کمی کا امکان ہے۔ایشیائی ترقیاتی بنک (اے ڈی بی)کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.4 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ حکومت کی بہترین معاشی اصلاحات کے باعث اگلے مالی سال معاشی ترقی کی شرح بہتر ہونے کی امید ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ حکومت کی غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کے باعث زر مبادلہ کے ذخائر دباؤ میں آسکتے ہیں تاہم رواں مالی سال کے اختتام تک مہنگائی کم ہونے کی توقع بھی ہے۔

مزید :

کامرس -