پورٹ ٹرسٹ

پورٹ ٹرسٹ

  

 کراچی(اکنامک رپورٹر)کراچی کی بندرگاہ پر 1 لاکھ 16 ہزار 797 ٹن سامان کی نقل و حرکت ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے ذرائع کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کے پی ٹی نے 1 لاکھ 16 ہزار 797 ٹن کارگو ہینڈل کیا جس میں 92 ہزار 621 ٹن درآمدات اور 24 ہزار 176 ٹن برآمدات شامل ہیں۔ درآمدات میں 48 ہزار 687 ٹن کنٹینرائزڈ کارگو، 8 ہزار 581 ٹن راک فاسفیٹ اور 35 ہزار 353 ٹن آئل اینڈ لیکیوڈ کارگو جبکہ برآمدات میں 23 ہزار 573 ٹن کنٹینرائزڈ کارگو اور 603 ٹن بلک کارگو شامل ہے۔ کے پی ٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پورٹ پر کنٹینرز اور ٹینکرز سے لدھے ہوئے مزید 5 بحری جہازوں کو برتھ فراہم کی گئیں۔

مزید :

کامرس -