کپاس کی نرخ
کراچی(اکنامک رپورٹر) روئی کے بھاؤ 5 ہزار 800 روپے سے 6 ہزار 525 روپے فی من ریکارڈ کئے گئے۔ بدھ کو کراچی کاٹن ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی فصل برائے 2013-14ء کی 4 ہزار 800 گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 800 روپے سے 6 ہزار 525 روپے فی من پر بند ہوئے۔ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ سکرنڈ کی روئی کی 1 ہزار گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاؤ 5 ہزار 800 روپے فی من رہے جبکہ خان پور مہڑ کی روئی کی 600 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار روپے فی من ریکارڈ کئے گئے۔ اسی طرح مٹیاری اور عادل پور کی روئی کی فی کس 200 گانٹھوں کے سودے بھی 6 ہزار روپے فی من رہے۔ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ یزمان منڈی کی روئی کی 2 ہزار 200 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 6 ہزار 525 روپے فی من جبکہ صادق آباد کی روئی کی 200 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 300 روپے فی من پر بند ہوئے۔