آلو کی در آمد پر تمام ٹیکس ختم کرنے کیلئے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال

آلو کی در آمد پر تمام ٹیکس ختم کرنے کیلئے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال

  

اسلام آباد(این این آئی) حکومت نے آلو کی درآمد پر عائد ٹیکس ہٹانے کا فیصلہ کر لیا، آلو کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی سمیت تمام ٹیکسز ختم کرنے کیلئے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے آلو کی درآمد پرعائد ٹیکسز ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے آلو کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی 25فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس 16 فیصد اور پانچ فیصد انکم ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے وزارت نیشنل فوڈ اینڈ سیکورٹی نے ٹیکس ختم کرنے کی سمری ای سی سی کو ارسال کر دی ہے۔ ٹیکس کے خاتمے کا فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں ہوگا۔

مزید :

کامرس -