تیل کی عالمی قیمتیں

تیل کی عالمی قیمتیں

  

 سنگاپور (اے پی پی) ایشین آئل مارکیٹ میں بدھ کو خام تیل کے نرخوں میں کمی کی صورتحال رہی جس کی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے طلب کے حوالے سے منفی رپورٹ کا امکان ہے۔امریکہ کے اہم ترین سودے ، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی بعد از دوپہر جون کیلئے فروخت 20 سینٹ کم ہوکر 101.55 ڈالر فی بیرل جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کی اسی عرصے کیلئے تجارت 9 سینٹ کمی کے بعد 109.18 ڈالر فی بیرل رہی۔مارکیٹ کے چیف تجزیہ کار رک سپونر کا کہنا تھا کہ خام تیل کے نرخ استحکام کی جانب جارہے ہیں کیونکہ سرمایہ کاروں کو توقع ہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے طلب رپورٹ زیادہ منفی نہیں ہوگی ۔دوسری جانب امریکی فیڈرل ریزرو کی ممکنہ منفی طلب رپورٹ کے باعث سرمایہ کاروں کی سرگرمیاں محتاط رہیں۔

مزید :

کامرس -