ویتنامی چاول کی برآمدی قیمت میں 2سے 3 فیصد فی ٹن اضافہ

ویتنامی چاول کی برآمدی قیمت میں 2سے 3 فیصد فی ٹن اضافہ

  


ہنوئی(اے پی پی) ویتنامی چاول کی برآمدی قیمت میں 2سے 3 فیصد فی ٹن اضافہ ہوگیا۔ ویتنام جو بھارت کے بعد دنیا کا دوسرا بڑا چاول برآمد کرنیوالا ملک ہے میں چاول کی کٹائی کا سیزن عروج پر ہے ۔ ویتنام میں بہاریہ چاول کی 95فیصد فصل برآمد کے لئے استعمال کی جاتی ہے ۔ ہوچی منھ شہر میں چاول کی برآمدی قیمت کے تحت پانچ فیصد بروکن 2 فیصد اضافے کے ساتھ 390سے 395 ڈالر فی ٹن رہی جبکہ 15 فیصد بروکن گریڈ ورائٹی 3 فیصد اضافے کے ساتھ 380 سے 385 ڈالر فی ٹن میں رہی۔

مزید :

کامرس -