وارد نے گیلپ سروے میں بھی میدان مار لیا

وارد نے گیلپ سروے میں بھی میدان مار لیا

  

لاہور(پ ر) وارد نے گیلپ سروے میں بھی میدان مار لیا اور پاکستان میں کام کرنیوالی تمام سیلولر کمپنیوں کو پرفارمنس کے اعتبار سے پیچھے چھوڑ دیا ۔ گیلپ رپورٹ کے مطابق وارد ٹیلی کام اپنے صارفین کے اعتماد پر نہ صرف پورا اتری ہے بلکہ کمپنی نے بہترین سروسز فراہم کرنے سمیت اپنے تمام اہداف انتہائی کامیابی اور مہارت سے حاصل کر لئے ہیں ۔ پاکستان میں ہونیوالے گیلپ سروے کے مطابق 97فیصد وارد صارفین اپنے نیٹ ورک سے بہت خوش اور مطمئن ہیں کیونکہ صرف وارد کے ذریعے وہ اپنے پیاروں سے بیسٹ وائس رینج میں بات کر تے ہیں اور آواز کی بہترین کوالٹی انہیں بزنس میں بھی انتہائی مدد گار ثابت ہوتی ہے ۔ وارد ٹیلی کام کی اعلیٰ خدمات کے حوالے سے وارد ٹیلی کام کے سی ای او منیر فاروقی نے کہا ہے کہ وارد اپنی خدمات کا معیار نہ صرف مستقبل میں بھی برقرار رکھے گا بلکہ اپنے صارفین کو ٹیکنالوجی کی جدید ترین سہولیات فراہم کرنے میں ہمیشہ سب سے آگے رہا ہے اور رہے گا ۔انہوں نے گیلپ سروے کے نتائج کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ملک بھر میں موجود وارد صارفین کاشکریہ ادا کیا اور اس عزم کی یقین دہانی کروائی کہ وارد مستقبل میں بھی اپنے صارفین کے معیار پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرے گا۔ منیر فاروقی نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں وارد وہ واحد سیلولر کمپنی ہے جو اپنے صارفین کو بہترین سروسز انتہائی معیاری ریٹس پر مہیا کر رہی ہے صارفین پوسٹ پیڈ سروسز استعمال کریں یا پری پیڈ ، ہم کوالٹی پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کرتے ۔ یہی وجہ ہے کہ وارد ٹیلی کام کمپنی نے عالمی سطح پر نام کمایا ہے اور ہماری خدمات کا اعتراف گیلپ سروے میں بھی کیا گیا جو ہمارے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ۔

مزید :

کامرس -