پاکستان بھر میں صرف 6ماہ میں اوریو کے300ملین سے زائدبسکٹس کی فروخت

پاکستان بھر میں صرف 6ماہ میں اوریو کے300ملین سے زائدبسکٹس کی فروخت

  

لاہور( پ ر)100سال قبل متعارف کروائے جانے والے اور دنیا کے 100سے زائد ممالک میں فروخت ہونے والے اوریو (Oreo)کا مشنبچوں کو ان کے بچپن کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں کا احساس اور بڑوں کو ان کے بچپن کی یاد دلانا ہے ۔ اوریو کی دنیا بھر میں مشہور روایتٹوئسٹ، لِک اور ڈنک کی ہر بائٹ سے صارفین پوری طرح لطف اندوز ہوتے ہیں اور اب یہ لاکھوں پاکستانیوں کے دلوں کو چھو رہا ہے۔اوریو بسکٹ پاکستانی مارکیٹ میں متعارف ہو نے کے بعد صرف 6ماہ میں300ملین بسکٹ کی فروخت کے ساتھ بھرپور انداز میں مارکیٹ کا ایک نمایاں نام بن گیا ہے۔ پاکستان میں مقامی طور پر اوریو بسکٹ اکتوبر 2013سے کونٹیننٹل بسکٹس لمیٹڈ تیار کر رہا ہے، جو کہ پاکستان میں لو بسکٹس کا برانڈ بنانے والی کمپنی ہے۔ اوریو بسکٹس کا بین الاقوامی طور پر گلوبل اسنیکس گروپ ، مونڈیل انٹر نیشنل (سابقہ کرافٹ فوڈز ) سے تعلق ہے۔CBLکے چئیر مین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب حسن علی خان نے کہا، ’’اوریو بسکٹ کی پاکستان میں پذیرائی زبر دست رہی ہے۔ بحیثیت بسکٹ اوریو ، دنیا بھر میں ہر دور کے بسکٹ پر بازی لے گیا ہے۔ ہمیں یقین تھا کہ کچھ ہی عرصے میں پاکستانی فیملیز اوریو کو بحیثیت معیاری بسکٹ پوری طرح اپنا لیں گے۔ اوریو کسی خاص موقع کیلئے نہیں بنایا گیا بلکہ یہ بڑوں اور بچوں سمیت ہر ایک کو ذائقے کی دنیا میں مسحور کر دینے کیلئے بنایا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ اوریو کو عالمی معیار کا بسکٹ تسلیم کیا جاتا ہے۔ہمیں امید ہے کہ ہم ایسی ہی ریکارڈ توڑ سیل جاری رکھیں گے۔‘‘

مزید :

کامرس -