نو ماہ کے دوران سندھ کے محصولات میں 23فیصد کا نمایاں اضافہ

نو ماہ کے دوران سندھ کے محصولات میں 23فیصد کا نمایاں اضافہ

  

اسلام آباد (این این آئی)مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران صوبہ سندھ کے محصولات میں 23فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ صوبائی محکمہ خزانہ کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا مارچ 2013-14ء کے دوران صوبائی حکومت کے محصولات 23ارب 70کروڑ روپے تک پہنچ گئے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 19ارب 30کروڑ روپے صوبائی حکومت کی آمدنی تھی۔ رپورٹ کے مطابق سندھ صوبائی حکومت کو حاصل ہونے والی آمدنی میں سب سے زیادہ اضافہ گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس کی وصولی میں ہوا جو 33فیصد تک بڑھ گئی جبکہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی وصولیوں میں 21فیصد اور جائیداد کی خریدوفروخت پر ٹیکس وصولیوں میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران 26فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔

مزید :

کامرس -