کپاس کی کا شت 31 مئی تک مکمل کریں‘زرعی ماہرین

کپاس کی کا شت 31 مئی تک مکمل کریں‘زرعی ماہرین

  

سرگودھا (اے پی پی)زرعی ماہرین نے کپا س کے کا شت کا رو ں کو ہدایت کی ہے کہ و ہ محکمہ زراعت کی سفارش کر د ہ روائتی اقسام سی آئی ایم 496سی آئی ایم 506سی آئی ایم 554نیاب 777سی آئی ایم 608ایم این ایچ 786سی آر ایس ایم 38سی آئی ایم 573ایس ایل ایچ 317بی ایچ 167نجبی 115ایف ایچ 942نیاب 852نیاب 846نیاب کرن نیاب 112اورجی ایس ون میں سے موزوں اقسام کا انتخاب کریں کپاس کے مرکزی علاقہ جات میں یکم اپریل سے 31مئی تک کا شت مکمل کریں جبکہ سانوی و دیگرعلاقوں میں یکم اپریل سے 15مئی تک کا شت مکمل کریں کا شت پٹریوں پر کریں اور ہموار زمین پر قطاروں میں کا شت کی صورت میں پہلی آبپاشی کے بعد پودوں کی ایک لا ئن چھوڑ کر دوسر ی لائن میں مٹھی چڑھاکر پٹریاں بنادیں چھدرائی پہلی آبپاشی سے پہلے مکمل کریں۔مرکزی علاقہ جا ت میں پودے سے پود ے کا فاصلہ 6سے 9انچ جبکہ سانوی علاقہ جات میں پود ے سے پود ے کا فاصلہ 9سے 12انچ رکھیں ڈرل سے لائینوں میں کا شت کی گئی کپا س سی آئی ایم 506سی آئی ایم 554نیاب 112سی آئی ایم 608جی ایس ون کو پہلی آبپاشی بوائی کے 30تا40دن کے بعد جبکہ بقیہ اقسام کو 40تا 50دن بعد ا س کے بعد ہر آبپاشی 12تا 15دن کے وقفہ سے کریں آخری آبپاشی 30ستمبرتک مکمل کرلیں پٹریوں پر کا شت کی صورت میں پہلی آبپاشی 3تا4دن بعد اورپھر ہر سات تا 10دن بعد آبپاشی کریں آخری آبپاشی 15اکتوبرتک مکمل کرلیں ۔

مزید :

کامرس -