کاشتکاروں کو لہسن کی فصل کی برداشت فوری شروع کرنے کی ہدایت

کاشتکاروں کو لہسن کی فصل کی برداشت فوری شروع کرنے کی ہدایت

  

لاہور(کامرس رپورٹر)محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو لہسن کی فصل کی برداشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق کاشتکار احتیاط کے ساتھ کھرپوں کی مدد سے زمین کو کھود کر گٹھلیاں نکال لیں اور انہیں خشک کرنے کیلئے کسی سایہ دار جگہ پر پھیلا دیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ لہسن کی گٹھلیوں کو کم سے کم تین سے چار روز کیلئے خشک کیاجائے اور جب اوپر سے چھلکے آسانی کے ساتھ اترنا شروع ہو جائیں تو گٹھلیوں کو پتوں سمیت باندھ کرخشک اورہوادار جگہ پر سٹور کرلیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ اگر نمی کی حالت میں لہسن کو سٹور کیاجائیگا تو اس کے گلنے سڑنے اور خراب ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں جس سے کاشتکاروں کو مالی نقصان کاسامناکرناپڑسکتاہے۔

مزید :

کامرس -