گو رنر اسٹیٹ بینک آج تیسری اسلامی مالیاتی نظام و بینکاری پر کانفرنس و نمائش کا افتتاح کرینگے

گو رنر اسٹیٹ بینک آج تیسری اسلامی مالیاتی نظام و بینکاری پر کانفرنس و نمائش ...

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا آج کراچی میں تیسری اسلامی مالیاتی نظام و بینکاری پر کانفرنس و نمائش کا افتتاح کریں گے۔ اسلامی بینکاری کے حوالے سے اس ایونٹ میں حبیب میٹروپولیٹن بینک کے صدر سراج الدین عزیز ، البرکہ بینک کے صدر شفقات احمد ، میزان بینک کے صدر عرفان صدیقی، بینک اسلامی کے صدر حسن بلگرامی، سمٹ بینک کے صدر حسین لوائی، اسٹیٹ بینک کے اسلامی بینکنگ کے ڈائریکٹر سلیم اللہ خان، یمن کے قونصل جنرل ، بیگ گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر اختیار بیگ، مفتی رفیع عثمانی، مفتی منیب الرحمن، کراچی چیمبر کے صدرعامر عبداللہ ذکی اور ایڈوائزر عتیق الرحمن اورمختلف اداروں کے سربراہ محمد اسد، فراز یونس، محمد لقمان، عظیم پیرانی ، رضوان عطا، محمد رضا، محمد عمران، مفتی محمد نجیب خاں، مجیب بیگ، مفتی ڈاکٹر خلیل اعظمی، ابراہیم قاسم اور مختلف اداروں کے اعلیٰ حکام و سربراہان، تجارتی و صنعتی اداروں کے نمائندے ، شریعہ ایڈوائزر شیخ زائداسلامی سینٹر ، رفاء یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں سے ماہرین و مقررین شریک ہوں گے ۔اس دو روزہ کانفرنس میں 25 اپریل کو اسلامی بینکاری سے متعلق آگاہی و شعور بیدار کرنے کیلئے دو مختلف سیشنز ہوں گے اور اسلامی مالیاتی مصنوعات کے تعارف کے حوالے سے ایک نمائش بھی منعقد ہوگی۔نعیم قریشی نے بتایا کہ پبلیسٹی چینل کے تحت ہونے والی اس کانفرنس و نمائش کیلئے مختلف ملکی و عالمی مالیاتی ، تعلیمی و تحقیقی اداروں کا تعاون حاصل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ایونٹ کا بنیادی مقصد اسلامی مالیاتی نظام کے بارے میں آگاہی، جدید معلومات ، مختلف طبقوں میں پائے جانے والے تحفظات و غلط فہمیوں کا ازالہ اور سودی نظام کے خاتمے کیلئے بھرپور کوششیں کرنا ہے۔

مزید :

کامرس -