بھارت چینی کی برآمد کے نئے سیزن میں 1.4 ملین ٹن چینی برآمد کریگا

بھارت چینی کی برآمد کے نئے سیزن میں 1.4 ملین ٹن چینی برآمد کریگا

  

نئی دہلی (این این آئی) بھارت رواں سال چینی کی برآمد کے نئے سیزن میں 1.4 ملین ٹن چینی برآمد کرے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں سال اکتوبر میں شروع ہونیوالے نئے سیزن میں چینی کی برآمد کا ٹارگٹ دو ملین ٹن رکھا گیا ہے جس میں سے 1.4 ملین ٹن چینی کی برآمد کیلئے آرڈرز موصول ہو گئے ہیں اس بات کا امکان ہے کہ سیزن کی ابتداء تک بھارت 1.7 ملین ٹن تک چینی برآمد کرنے کی پوزیشن میں آ جائے گا۔ انڈین شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق بھارتی ملوں نے گزشتہ سال اکتوبر کے بعد سے لے کر اب تک 8 لاکھ ٹن خام اور ساڑھے چھ لاکھ ٹن سفید چینی برآمد کی۔ رواں سال فروری میں بھارتی حکومت نے خام چینی کی پیداوار برائے برآمد کیلئے 3300 روپیہ فی ٹن (54.29 ڈالر) کی سبسڈی (رعایت) دینے کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

کامرس -