روسی گندم اور سورج مکھی کے تیل کی فی ٹن برآمدی قیمت میں اضافہ

روسی گندم اور سورج مکھی کے تیل کی فی ٹن برآمدی قیمت میں اضافہ

  

ماسکو (اے پی پی) روسی گندم اور سورج مکھی کے تیل کی فی ٹن برآمدی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ روس جو کہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لئے گندم کا بڑا سپلائر ہے کی پیدا شدہ گندم کی برآمدی قیمت میں ایک ڈالر فی ٹن اضافہ ہوا ہے۔بدھ کو 12.5فیصد پروٹین کی حامل برآمدی گندم کے سودے 289 ڈالر فی ٹن میں ہوئے۔ دوسری طرف امریکی بنچ مارک گندم کی فی ٹن قیمت میں بھی یوکرین کے بحران اور امریکہ میں نامناسب موسمی صورتحال کی وجہ سے 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بحراسود کے مکئی اور بھٹے کی قیمت 240 ڈالر فی ٹن رہی۔ روس اب تک 22.4 ملین ٹن اجناس برآمد کرچکا ہے جن میں 16.1 ملین ٹن گندم ہے، یہ برآمدی سیزن 15اپریل کو اختتام پذیر ہوا۔ دوسری طرف روسی سورج مکھی تیل کی قیمت میں 10 سے 20ڈالر فی ٹن اضافہ ہو کر 870 سے 880 ڈالر فی ٹن ہوگئی ہے۔ چینی (وائٹ شوگر) کی فی ٹن قیمت بھی 20 ڈالر اضافہ کے ساتھ 855 ڈالر فی ٹن ہے۔

مزید :

کامرس -