مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت7مئی تک ملتوی

مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت7مئی تک ملتوی

  

کراچی (اے این این) سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت7مئی تک ملتوی کر دی،سماعت اٹارنی جنرل کی استدعا پر ملتوی کی گئی،سلمان اسلم بٹ نے تیاری کے لئے مہلت مانگی تھی۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہنواز طارق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور والدہ کی عیادت کےلئے باہر جانے کی اجازت دینے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی تو اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے عدالت میں پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ انھیں اورایف آئی اے کو گزشتہ روز نوٹس ملا ہے۔درخواست کا جواب دینے کے لئے وقت درکا ر ہے ۔انھوں نے عدالت سے استدعا کی کہ انھیں تیاری کے لئے 15روز کی مہلت دی جائے۔پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے مخالفت کرتے ہوئے عدالت سے کہاکہ یہ بہت زیادہ وقت ہے لہٰذا کم سے کم وقت دیا جائے، سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ علیل ہیں اور انہیں اپنا علاج بھی کروانا ہے۔ بعد میں عدالت نے فریقین کی باہمی رضامندی سے اٹارنی جنرل کو مہلت دیتے ہوئے سماعت 7مئی تک ملتوی کر دی۔

مشرف کا نام ای سی ایل

مزید :

علاقائی -