ہائیکورٹ نے یزمان میں کمسن بچی سے بد اخلاقی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

ہائیکورٹ نے یزمان میں کمسن بچی سے بد اخلاقی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے یزمان میں کمسن بچی کے ساتھ بد اخلاقی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔یزمان میں کمسن بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ ایک شخص اسے اغواءکر کے مویشیوں کے باڑے میں لے گیا اور بداخلاقی کا نشانہ بنایا پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کاروائی شروع کر دی تاہم ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ ہائی کورٹ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیشن جج بہاولپور سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ پولیس کو ہدایت کی کہ جلد از جلد ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

بداخلاقی

مزید :

صفحہ آخر -