کلرکس بار ایسوسی ایشن لاہور ہائیکورٹ کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی

کلرکس بار ایسوسی ایشن لاہور ہائیکورٹ کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی ) کلرکس بار ایسوسی ایشن لاہور ہائیکورٹ کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے، 26اپریل کو ہونے والے انتخابات میں9نشستوں پر 18امیدوار وں کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔کلرکس بار ایسوسی ایشن لاہور ہائیکورٹ کے انتخابات میں حاجی عاشق علی گروپ اور نواز موہل گروپ آمنے سامنے ہیں، انتخابات میں 4159ووٹرز نئی کابینہ کا چناﺅ کریں گے، امیدواروں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کامیاب ہونے کے بعد وہ ممبران کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں گے ۔ حاجی عاشق علی گروپ صدارتی امیدوار اے ڈی ناصر کا کہنا ہے کہ حکومت ہمیں کوئی فنڈ نہیں دیتی، ہمیں بھی دیگر ایسوسی ایشنز کی طرح حق دیا جائے، نواز موہل گروپ کے صدارتی امیدوار حاجی ذوالقرنین کچھی کا کہنا ہے کہ وہ کامیاب ہوکر سینئر کلرکوں کی فلاح و بہبود اور انکے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم کریں گے۔ حاجی عاشق گروپ کے چیئرمین عاشق علی کا کہنا ہے کہ ممبران کو حادثات یا دیگر ہنگامی حالات میں ضرورت پڑنے پر وہ اپنے ساتھیوں کے مسائل باہمی تعاون سے حل کرتے ہیں۔کلرکس بار ایسوسی ایشن ہائیکورٹ وہ باڈی ہے جسے حکومتوں نے ہمیشہ نظر انداز کئے رکھا مگرامیدواروں کا دعویٰ ہے کہ اس مرتبہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد رہائشی کالونی کے حصول اور دیگر مسائل کے حل کیلئے حکومت کا دروازہ ضرور کھٹکٹائیں گے۔
مہم

مزید :

صفحہ آخر -