دفاعی اداروں کو متنازع بنانے کی کوششیں ملک دشمنی ہے،صاحبزادہ حامد رضا

دفاعی اداروں کو متنازع بنانے کی کوششیں ملک دشمنی ہے،صاحبزادہ حامد رضا

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ فوج کو بدنام کرنے کی مہم پر حکومت کیوں خاموش ہے۔ دفاعی اداروں کو متنازع بنانے کی کوششیں غداری اور ملک دشمنی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پاک فوج پر الزامات لگانا آرٹیکل 6 کے زمرے میں آتا ہے۔ چیف جسٹس افواج پاکستان کی کردارکشی مہم کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی حکمت عملی میں مثبت تبدیلیاں لائے۔ عوام میں ریاست کے باغی طالبان کے لیے کوئی نرم گوشہ نہیں۔

مزید :

علاقائی -