میر شکیل الرحمان کےخلاف اندارج مقدمہ کی درخواست، ایس ایچ او کو پھرنوٹس

میر شکیل الرحمان کےخلاف اندارج مقدمہ کی درخواست، ایس ایچ او کو پھرنوٹس

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج غلام عباس سیال نے جیواور جنگ کے مالک میر شکیل الرحمان کے خلاف دائر اندارج مقدمہ کی درخواست پر تھانہ اسلام پورہ کے ایس ایچ او کو جواب داخل کروانے کے لیے دوبارہ نوٹس جاری کر تے ہوئے سماعت 24اپریل تک ملتوی کردی ہے۔فاضل جج نے گزشتہ روز سماعت شروع کی توعدالتی نوٹس کے باوجود متعلقہ تھانے کی جانب سے جواب داخل نہ کروایا گیا جس پر عدالت نے دوبارہ نوٹس جاری کردیے ہیں ۔عدالت میں درخواست گزار آفتاب ورک ایڈووکیٹ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سینئر صحافی حامد میر پر حملے کے بعد بغیر تحقیق جیو اور جنگ نے پاکستان کی سلامتی کے ایک اہم ادارے کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جس سے عالمی سطح پر ملک کی بدنامی ہوئی۔ جیو جنگ کا یہ عمل ملک دشمنی کے مترادف ہے لہذا عدالت جیو جنگ کے مالک میر شکیل الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور جیو کا لائیسنس منسوخ کرنے کا حکم دے۔

 میر شکیل الرحمان

مزید :

علاقائی -