مشرف کو والدہ کی بیماری کی آڑ میںباہر نہ جانے دیا جائے ،شفقت چوہان

مشرف کو والدہ کی بیماری کی آڑ میںباہر نہ جانے دیا جائے ،شفقت چوہان

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ بار نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو والدہ کی بیماری کی آڑ میں ملک سے باہر نہ جانے دیا جائے اگر ایسا ہو اتو وکلا اپنا لائحہ عمل مرتب کریں گیں ۔لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر شفقت محمود چوہان سمیت دیگر عہدیداروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت پرویزمشرف کو والدہ کی بیماری کی آڑ میں ملک سے باہر جانے دیا تو پھر پاکستان میں ہزاروں قیدی ہیں جن کی مائیں بیمار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف آرٹیکل چھ کے تحت سنگین مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں اگر انھیں باہر جانے دیا تو ٹرائل متاثر ہو گا۔ شفقت چوہان کا کہنا تھا کہ سابق صدر کو باہر بھجوایا گیا تو پھر وکلا آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے اور اعلی عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

شفقت چوہان

مزید :

صفحہ آخر -