ایم این اے اسفندیار بھنڈارہ کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب

ایم این اے اسفندیار بھنڈارہ کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر حکومت اور الیکشن ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے اقلیتی نشست پر مسلم لیگ ن کے ایم این اے اسفندیار بھنڈارہ کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا جسٹس عائشہ اے ملک نے پاکستان تحریک انقلاب کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نواز لیگ کے اسفند یار بھنڈارہ اقلیتی نشستوں پر ایم این اے بنے ہیں، ان کیخلاف کراچی کی نیب عدالتوں میں کرپشن کے ریفرنسز زیر سماعت ہیں مگر کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت انہوں نے ان ریفرنسز کا ذکر نہیں کیا جو جھوٹ بولنے کے مترادف ہے، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ حقائق چھپانے کے بعد ایم این اے اسفنیار بھنڈار آئین کے آرٹیکل 62اور 63پر پورا انہیں اترتے لہذا انکے کاغذات نامزدگی مسترد قرار دیتے ہوئے انہیں اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دیا جائے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن سے دوہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

بھنڈارہ

مزید :

صفحہ آخر -