پائلٹ اور سپر وائزر میں جھگڑا،لندن جانے والی پرواز روک لی گئی

پائلٹ اور سپر وائزر میں جھگڑا،لندن جانے والی پرواز روک لی گئی

  

لاہور(سٹاف رپورٹر) پی آئی اے کے پائلٹ اور سپر وائزر کے درمیان جھگڑے کے باعث لندن جانے والی پرواز کئی گھنٹے کے لئے روک دی گئی اور دو یونینزآمنے سامنے آگئیں جس کی وجہ سے ائیرپورٹ دونوں گروپوں کے درمیان گھونسوں مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا اور یہ تماشا پاکستانی مسافر سمیت غیر ملکی افراد بھی دیکھتے رہے اور خواتین چیخ و پکار کرتی رہیں تاہم ائیرپورٹ سکیورٹی فورس ن جھگڑا ختم کروادیا لیکن کئی دیر تک پرواز کو اس کی منزل کی طرف روانہ نہیں کیا جاسکا۔تاہم ایئر لیگ اور پیپلز یونین میں مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد لندن جانے والی پرواز کو روانہ کردیا گیا۔بتایا گیا کہ پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز پی کے 757 کے پائلٹ کیپٹن جاوید چوہدری نے سپروائزر علی رضا سے ایک مسافر کا زائد سامان لے جانے کی اجازت مانگی تو سپروائزر نے انکار کر دیا جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی اور کیپٹن جاوید چوہدری نے سپر وائزر علی رضا کو تھپڑ دے مارا جس پر ایئر پورٹ عملے اور ایئر لیگ نے بین الاقوامی پروازوں کے کاﺅنٹرز اور پروازیں بند کروا دیں۔ایئر لیگ اور پیپلز یونین کے درمیان معاملہ ہاتھا پائی تک جاپہنچا جس کوائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے رفع دفع کروایااور ائیرپورٹ انتظامیہ نے دونوں گروپوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کرواکر پرواز کو اس کی منزل کی طرف روانہ کردیا گیا ۔

ائیر پورٹ لڑائی

مزید :

علاقائی -