وطن عزیز کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،کمانڈرسدرن کمانڈ

وطن عزیز کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،کمانڈرسدرن کمانڈ

  

کوئٹہ(اے اےن اےن)کمانڈر سدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،ایف سی بلوچستان میں قیام امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی ۔ان خیالات کا اظہارانہوںنے فرنٹیئر کور بلوچستان کی تین روزہ کمانڈ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کانفرنس مےں پےشہ وارانہ امور اور جوانوں کی تربےت کے معےار کے علاوہ سرحدوں پر سےکورٹی اور صوبے مےں امن وامان کی صورتحال پر غور کےا گےا اور اہم فےصلے کئے گئے۔کمانڈر سدرن کمانڈنے کہا کہ سکیورٹی فورسزدہشت گردی کی روک تھام کیلئے کوشاں ہےں۔انھوں نے کمانڈنٹس پر زور دےا کہ وہ اپنی ذمہ دارےوں کے علاقے مےں مقامی عوام کے ساتھ موثرابطہ رکھتے ہوئے روزمرہ چےکنگ کے دوران قانون پسند شہرےوں سے عزت و احترام سے پےش آ ئیں تاکہ ان مےں تحفظ کا احساس پےدا ہوسکے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی اےف سی نے کمانڈنٹس پر زور دےا کہ سرحدوں پر مکمل چوکس رہےں اور ہروقت موثر نگرانی کو ےقےنی بنائےں۔

مزید :

صفحہ آخر -