ریلوے پولیس کا بلاٹکٹ سفرکرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

ریلوے پولیس کا بلاٹکٹ سفرکرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

  


لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے پولیس نے انتظامیہ سے مل کرمشترکہ طور پر بلاٹکٹ سفرکرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا۔ جس کے تحت پچھلے ہفتے کے دوران سپیشل ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے 845 مسافروں کو بلاٹکٹ پا کر 4 لاکھ45 ہزار سے زائد کا کرایہ و جرمانہ وصول کر کے قومی خزانہ میں جمع کروایا ۔ تفصیل کے مطابق پشاور ڈویژن میں 89 مسافروں سے 37,240/- روپے ، راولپنڈی ڈویژن میں 88 مسافروں سے 18,074/- روپے ، لاہور ڈویژن میں 195مسافروں سے ،84,431/-روپے ، ملتان ڈویژن میں 67 مسافروں سے 35,338/-روپے ، سکھر ڈویژن میں 197 مسافروں سے 1,49,120/-روپے ، کراچی ڈویژن میں 75 مسافروں سے 7280-روپے ، کوئٹہ ڈویژن میں 134 مسافروں سے 14,140/-روپے کرایہ و جرمانہ کی مد میں وصول کیا ۔ آئی جی ریلوے پولیس نے ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انکروچمنٹ ، ناجائز وینڈنگ کے خلاف بھی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ریلوے سے اس لعنت کا خاتمہ ہو سکے۔

مزید :

صفحہ آخر -