ٹریفک حادثات میں2افراد شدید زخمی ، ایک نوجوان کی ٹانگ ٹوٹ گئی

ٹریفک حادثات میں2افراد شدید زخمی ، ایک نوجوان کی ٹانگ ٹوٹ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( کرائم سیل) شہر میں ٹریفک حادثات میں2افراد شدید زخمی جبکہ ایک نوجوان کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ راوی روڈ کے علاقہ میں میٹرو بس ٹرمنل بتی چوک سے تیز رفتار پک اپ ون وے آتی ہوئی موٹر سائیکل پر سوار 2افراد قاسم اور شبیر میں آلگی جسکے نتیجہ میں دونوں افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو قر یب واقع پرائیوٹ ہسپتال میں طبی امداد کیلئے لیجایا گیا جبکہ مو قعہ سے پک اپ والا فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا ۔ جنرل ہسپتال کے قر یب رکشہ کی ٹکر سے سائیکل پر سوار نوجوان کی ایک ٹانگ ٹوٹ گئی جس کو طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔رکشہ ڈرائیور کو شہر یوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

مزید :

علاقائی -