تحریک انصاف کا یوم تاسیس دوسرے روز بھی تقریبات جاری

تحریک انصاف کا یوم تاسیس دوسرے روز بھی تقریبات جاری

  

لاہور( سپیشل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف پنجاب سیکرٹریٹ میں پارٹی کے 18 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے دوسرے روز بھی تقریبات کا سلسلہ جاری رہا ، پارٹی آفس میں بزنس فور م پنجاب کی طر ف سے پارٹی کی18 ویں سالگرہ کے موقع پر پی ٹی آئی پنجاب کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد، سیکرٹری انفارمیشن عندلیب عباس، بزنس فورم پنجاب کے صدر ملک شازید،مینارٹی ونگ پنجا ب کی صدر و ایم پی اے شنیلاروت، مرکزی رہنما شبیرسیال ، ڈاکٹر سیمی بخاری ، میاں اسلم اقبال، بریگیڈیر(ر)اسلم گھمن، سعدیہ سہیل، سعدیہ سیف، عالیہ حمزہ ملک،رخسانہ نوید، عمر ظہیر میر، صادقہ صاحب داد، عثمان سعید بسراءدیگر کارکنوں کے ہمراہ کیک کاٹا اور پارٹی کی کامیابی اور ملکی سلامتی کے لئے دعا بھی کی گئی۔ یوم تاسیس کی تقریبات کا سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -