اداکارہ میرا کوالا لمپور میں روپوش ہوگئیں

اداکارہ میرا کوالا لمپور میں روپوش ہوگئیں
اداکارہ میرا کوالا لمپور میں روپوش ہوگئیں
کیپشن: a

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ میرا فحش ویڈیو کیس میں اپنے خلاف ہونے والی کارروائی سے بچنے کیلئے ملائیشیا پہنچ کر روپوش ہوگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا ملائیشیا کے دارالحکومت کوالا لمپور میں روپوش ہیں اور مقدمے سے متعلق اپنے وکیل سے رابطے میں ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ میرا امریکہ اور دبئی اور پھر اس کے بعد کراچی میں مقیم رہیں جبکہ متعدد لوگوں کو بھارت میں ہونے کا بھی بتاتی رہیں۔ اداکارہ میرا کچھ دنوں بعد کوالا لمپور سے دبئی یا امریکی چلی جائیں گی لیکن اپنے خلاف ہونیوالی کارروائی کے خوف سے لاہور واپسی کے امکانات نہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -