دو خواتین سمیت پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا

دو خواتین سمیت پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا

  

لاہور(کرائم سیل)مجاہد سکواڈ ناکہ ٹھوکر نیاز بیگ نے دوران ناکہ بندی ایک مشکوک کارسے205 بوتلیں شراب برآمدکر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ناکہ ٹھوکر نیاز بیگ پر اہلکاروں نے ایک مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا تو کار سواروں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم انچارج ناکہ نے گاڑی کا تعاقب کر کے گاڑی کو راﺅنڈ اپ کر لیا گاڑی کی تلاشی کے دوران گاڑی سے 205 شراب کی بوتلیں جن کی مالیت اڑھائی لاکھ سے زائد ہے برآمد ہوئیں ملزمان نے انتہائی مہارت کے ساتھ مختلف کارٹنوں میں پیک کی ہوئی تھی ملزما ن نے موقع پر ناکہ ملازمان کو بھاری رشوت دینے کی کوشش بھی کی جو کہ پولیس اہلکاروں نے اپنے پیشہ ورانہ فرائض کو احسن طریقہ سے نبھاتے ہوئے ٹھکرا دی ۔ملزمان میں فرحان جیمز، سلمان اور 2 خواتین شامل ہیں جوکہ بین الاضلاعی پیشہ ور منشیات فروش ہےںاور گوجرانوالہ شراب لیکر جارہے تھے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروادیا گیا ہے ایس پی مجاہد رانا محمد معصوم نے ڈی ایس پی صدر ڈویژن کو شاباش دیتے ہوئے ناکہ ٹھوکر نیاز بیگ کے اہلکاروں کو تعریفی اسناد دینے کا حکم دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -