جنوبی چھاو¿نی ،گندے نالے سے 35سالہ شخص کی نعش بر آمد

جنوبی چھاو¿نی ،گندے نالے سے 35سالہ شخص کی نعش بر آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل )جنوبی چھاونی کے علاقہ میں گندے نالے سے 35سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے،نامعلوم شخص کو گلہ دباکرقتل کیا گیا ہے،پولیس نے نعش کو مردہ خانے جمع کرواکر کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جنوبی چھاونی کے علاقہ میں گندے نالے میں نامعلوم شخص کی نعش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی،پولیس کے مطابق نامعلوم شخص کو گلہ دبا کرقتل کیا گیا ہے،اس کی شناخت کے لئے مقامی مساجد اور آبادیوں میں اعلانات کروائے گئے ہیں تاہم اس کی شناخت نہ ہوسکی ہے،نعش کو مردہ خانے جمع کروادیا گیا ہے،ورثاءکی شناخت اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -