یومِ سیّدنا صدیق اکبرؓملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا
لاہور(سٹا ف رپورٹر)ملک بھر میں مذہبی جماعتوں کے زیراہتمام یومِ سیّدنا صدیق اکبرؓ عقیدت و احترام سے منایا گیا اور اس سلسلہ میں تمام چھوٹے بڑے شہروں میں خصوصی اجتماعات منعقد کیے گئے،ریلیاں نکالی گئیں ،اور یومِ سیّدنا صدیق اکبرؓکے موقعہ پر چھٹی کا مطالبہ کیا۔سربراہ پاکستان سُنّی تحریک ثروت اعجازقادری کی اپیل پریوم صدیق اکبرؓ کو ملک گیر ’’یوم صدق ووفا ‘‘کے طورپر منایاگیا۔اسلام آباد ، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اورمظفرآباد سمیت ملک بھرمیں عظمت صدیق اکبرریلیاں، سیمینارز اوراجتماعات منعقدکیے گئے ۔ سُنّی تحریک کے ڈویژنل صدرعلامہ مجاہدعبدالرسول خان نے جامعہ انوار الاسلام شاہدرہ میں خطاب کرتے ہوئے کہ کہاکہ دورِ سیدناصدیق اکبرؓرہتی دنیا تک مشعل راہ ہے ۔اہلسنت والجماعت کے زیر ہتمام بھی دھرمپورہ انڈرپاس سے لاہور پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ریلی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔