اچھرہ کریکر کی تحقیقات جاری ہیں جلد خوشخبری دیں گے چودھری شفیق احمد

اچھرہ کریکر کی تحقیقات جاری ہیں جلد خوشخبری دیں گے چودھری شفیق احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( کرائم سیل) سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق احمد نے کہا ہے کہ نئے ٹریفک سیکٹرز کے قیام سے وارڈنز اور شہریوں کو خوشگوار ماحول میسر ہو گا ، ان سیکٹرزکو ماڈل ٹریفک سیکٹر کے طور پر شروع کیا جارہا ہے جس میں شہریوں کومختلف نوعیت کی سہولیات مہیا ہوں گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ٹریفک سیکٹر مغل پورہ کی نئی عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر سہیل چوہدری ،ایس ایس پی آئی اینڈ ڈی سہیل احمد سکھیرا، ایس پی ٹریفک سٹی رانا شجاعت ، ایس پی صدر ٹریفک ندا چٹھہ اور انسپکٹر احسن گوندل سمیت دیگرٹریفک افسران نے بھی شرکت کی ۔سی ٹی او سہیل چوہدری نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق احمد کو بتایا کہ نئے ٹریفک سیکٹرز میں چالان کی صورت میں کاغذات کی واپسی کے لئے آنے والے شہریوں کے لئے انتظار گاہ ، ٹھنڈے پانی کے کولر، اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کے لئے شیڈ بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹریفک سیکٹر اولڈ اےئر پورٹ ، ڈیفنس، کینٹ ، ٹاؤن شپ ، انارکلی اور وحدت روڈ سمیت نئے سیکٹر ز کی تعمیر کا کام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کے تمام سیکٹرزمیں ماڈل ٹریفک سیکٹر جیسی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تاکہ شہریوں اور ٹریفک پولیس میں دوستانہ ماحول کو فروغ دیا جائے۔ اس موقع پر صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق احمد نے کہا کہ اچھرہ کریکر دھماکوں کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور اس حوالے سے ہم بہت جلد آپ کو خوش خبری دیں گے۔ تھانوں کی بوسیدہ عمارتوں کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 34 تھانوں کی عمارتیں پولیس کی اپنی ملکیت ہیں جبکہ دیگر تھانوں کی تعمیر اور جگہ کے لئے حکومت کو سمری بھجوائی گئی ہے ۔ سی آئی اے پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سی آئی اے لاہور پولیس کا اہم حصہ ہے جو یقیناًاچھا کام کر رہا ہے جس پر ایس پی سی آئی اے اور دیگر عملہ یقیناًداد و تحسین کے مستحق ہیں ۔غیر قانونی گیس سلنڈزاور ان کی بھرائی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا یقیناًیہ قابل توجہ مسئلہ ہے جس پر سٹی ڈسٹرکٹ کے ساتھ ملکر کاروائی کی جارہی ہے ۔

مزید :

علاقائی -