ڈاکوﺅں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

ڈاکوﺅں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا ...

  

                      لاہور (کرائم سیل ) صوبائی دارالحکومت میںڈاکوﺅں اورچوروںنے مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی ، قیمتی سامان ، گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے میںڈاکوﺅںنے سفیان کے گھر میںگھس کر اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر 12لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی ،لیپ ٹاپ او رموبائل فون لوٹ لئے ، فیکٹری ایریا کے علاقہ میں ڈاکوﺅں نے ایک حساس ادارے کے ریٹائرڈ اعلیٰ افسر اجمل کے گھر میں گھس کر دس لاکھ روپے مالیت کے زیورات ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔ مغل پورہ کے علاقہ لاریکس کالونی میں ڈاکوﺅں نے ایک راہگیر کو لوٹ لیا۔ پولیس نے ڈاکوﺅں کا غصہ نکالنے کے لئے کینال روڈ پر دس ریڑھی بانوں کو اٹھا لیا اور تھانے لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ اہلکاروں نے تین ریڑھی بانوں کی گھڑیاں ، موبائل فون سیٹ اور نقدی نکال کر چھوڑ دیا۔ جبکہ باقی ریڑھی بانوں سے رات گئے تک مک مکا کا سلسلہ جاری تھا واقعہ کے درجنوں ریڑھی بانوں رات گئے تک تھانے کا گھیراﺅ کئے رکھا۔ مصطفی ٹاﺅن کے علاقے میںڈاکوﺅںنے اکرام کے گھر میںگھس کر 9لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی ، جنوبی چھاﺅنی کے علاقے میںڈاکوﺅںنے صفدر کے گھر میںگھس کر 8لاکھ روپے مالیت ، ڈیفنس بی میںڈاکوﺅںنے سرفراز چیمہ کے گھر میںگھس کر ساڑھے 7لاکھ روپے مالیت ، مانگا منڈی میںڈاکوﺅںنے فرید کے لوہے کے گودام میںگھس کر 6لاکھ روپے سیکورٹی گارڈ کی رائفل اورچار موبائل فون، کاہنہ میںڈاکوﺅںنے عاشق کے گھر میںگھس کر 6لاکھ روپے مالیت ،لوئر مال میںڈاکوﺅںنے محبوب علی کے گھر میں گھس کر ساڑھے 4لاکھ روپے مالیت ،سمن آباد میںڈاکوﺅںنے افتخار احمد کے گھر میںگھس کر 6لاکھ روپے مالیت ، گارڈن ٹاﺅن میںڈاکوﺅںنے گھر کے گیٹ کے آگے سہیل کی فیملی سے 5لاکھ روپے مالیت ، جوہر ٹاﺅن میںڈاکوﺅں نے فیاض ا وراس کی فیملی سے 5لاکھ روپے مالیت، شاہدرہ ٹاﺅن میںڈاکوﺅںنے شبیر اور اسکی فیملی سے 3لاکھ روپے مالیت ، اقبال ٹاﺅن میںڈاکوﺅںنے شفاعت اور اس کی فیملی سے 3لاکھ روپے مالیت ، جنوبی چھاﺅنی میںڈاکوﺅںنے فہیم سے لیپ ٹاپ ، ایک لاکھ روپے اورموبائل فون، بادامی باغ میںڈاکوﺅںنے نوید سے موٹر سائیکل ،80ہزار روپے اورموبائل فون ، سمن آباد میںڈاکوﺅںنے جاوید سے 2لاکھ روپے اورموبائل فون، گارڈن ٹاﺅن میںڈاکوﺅںنے شہزاد سے ڈیڑھ لاکھ روپے اورموبائل فون ، ٹاﺅن شپ میںڈاکوﺅںنے سلیم کی دکان میںگھس کر ایک لاکھ روپے اورموبائل فون، شاد باغ میںڈاکوﺅںنے عاصم سے ایک لاکھ روپے اورموبائل فون، مسلم ٹاﺅن میںڈاکوﺅںنے شاہد سے 89ہزار روپے اورموبائل فون ، فیصل ٹاﺅن میںڈاکوﺅں نے صدیق سے 65ہزار روپے اورموبائل فون ، نواب ٹاﺅن میںڈاکوﺅںنے ادریس سے 50ہزار روپے اورموبائل فون، گلبرگ میںڈاکوﺅںنے کاشف سے 40ہزار روپے اوردوموبائل فون ، نولکھا میںڈاکوﺅںنے اسد علی سے 36ہزار روپے اورموبائل فون چھین لیا ، گلشن راوی میںشفیق ، اقبال ٹاﺅن میںعثمان ، شمالی چھاﺅنی میں کامران ، نصیر آباد میںاشرف کی گاڑیاں لٹن روڈ میںمجید کا کیری ڈبہ ، اقبال ٹاﺅن میںعامر ، مصری شاہ میں تصدق ، نواں کوٹ میںصابر ، گارڈن ٹاﺅن میں ساجد ، نولکھا میںامجد ، اچھرہ میںعرفان ، ٹاﺅن شپ میںزاہد ، سمن آباد میںنوشیر ، کاہنہ میںمعظم ، ہنجروال میںسہیل کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ۔

مزید :

علاقائی -