پولیس نے" پیٹی"بھائیوں کے بجائے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

پولیس نے" پیٹی"بھائیوں کے بجائے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                            لاہور(کامران مغل/شعیب بھٹی)راوی ٹول پلازہ پر 30روپے ٹول ٹیکس دینے کے جھگڑے پر حساس ادارے کے ایک اعلی افسر پرمبینہ طور پرفائرنگ کرنے اور ہوائی فائرنگ کرکے خوف ہراس پھیلانے کے واقعہ میں ملوث انوسٹی گیشن انچارج تھانہ فیکٹری ایریا انسپکٹر نذیر اپل اورگن مینوں سمیت دیگرکے خلاف مقدمہ درج کرنے کی بجائے ایک اعلی پولیس افسر کی خصوصی ہدایات موصول ہونے پرایس ایچ او تھانہ شیراکوٹ نے "پیٹی "بھائیوں کو بچانے کی خاطر 7نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،جبکہ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق حساس ادارے کی طرف سے کی جانے والی تفتیش کے مطابق انسپکٹر نذیر اپل اوراس کے گن مینوں سمیت7افردا مذکورہ واقعہ میں ملوث پائے گئے ہیں تاہم لاہور کے اعلی پولیس افسر کا "حکم نامہ "ملنے پر انسپکٹرنذیر اپل و دیگر کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ تھانہ فیکٹری ایریا میں تعینات انویسٹی گیشن انچارج نذیر اپل اپنے 3سرکاری اور 3پرائیویٹ گن مینوں سمیت تقریبا7افراد کے ہمراہ 2عدد گاڑیوں جن میں ایک بغیر نمبر پلیٹ سفید رنگ کی (کرولا) گاڑی جس میں وہ خودسوار تھا جبکہ دوسری گاڑی میں گارڈ ز موجودتھے ،روای ٹول پلازہ کی حدود علاقہ تھانہ شیراکوٹ سے21اپریل 2014(پیر )کے دن تقریباشام 5بجے کے قریب گزر رہے تھے کہ اسی اثنا میں 30روپے ٹول ٹیکس ادا کرنے کے معاملے پر انکی ٹول پلازہ کے عملے سے تلخ کلامی ہوگئی جس کے بعد انہوںنے مذکورہ رقم بھی ادا کردی لیکن اسی پاداش میں ان کے گن مینوں نے راوی ٹول پلازہ سے کچھ فاصلے پر(ایف ڈبلیواو )کی چوکی کے قریب کھڑے ایک حساس ادارے کے ایک اعلی افسر پرمبینہ طور پر فائرنگ کی اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے خوف وہراس پھیلایا تاہم معجزانہ طور پرمذکورہ حساس ادارے کے افسر فائرنگ میں محفوظ رہے۔بعدازاں 15پر فائرنگ کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس جائے وقوعہ پرپہنچ گئی ۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شیراکوٹ میاں یونس نے ایک اعلی پولیس افسر کی ہدایت پر اس میں ملوث افراد کی بجائے اپنی مدعیت میں مقدمہ نمبر 242/2014بجرم 337-H-2,148/149/155-Cکے تحت نامعلوم7ملزمان کے خلاف درج کرلیا ۔واضح رہے کہ انویسٹی گیشن انچارج فیکٹری ایریا نذیر اپل کی دیرینہ دشمنی چلی آرہی ہے اور اس ضمن میں ان کی فیملی کے 2افراد بھی قتل ہوچکے ہیں تاہم اسی بناءپر سکیورٹی کے پیش نظر 3پولیس اہلکار ان کی حفاظت پر مامور ہیں جبکہ 3پرائیویٹ گن مین بھی انہوںنے اپنی حفاظت کے لئے رکھے ہوئے ہیں۔اس حوالے انوسٹی گیشن انچارج انسپکٹر نذیر اپل سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ان سمیت ان کے گن مینوں کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -