حکومت تاریخی تعلیمی اداروں کی ترقی کے لیے تمام وسائل فراہم کر رہی ہے ،گونر پنجاب

حکومت تاریخی تعلیمی اداروں کی ترقی کے لیے تمام وسائل فراہم کر رہی ہے ،گونر ...

  

                           لاہور( سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب چو دھر ی محمد سرور نے گورنر ہاﺅس لاہور میں کیڈٹ کالج حسن ابدال کے بورڈ آف گورنر کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ادارے کی کارکردگی ،تعلیمی سہولیات ،جاری پروگرام اور مستقبل کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں کیڈٹ کالج کے پرنسپل لیفٹیننٹ جنرل(ر) ایاز سلیم رانا، میجر جنرل (ر) نجیب طارق کے علاوہ کمشنر راولپنڈی اور صوبائی سیکرٹری ایجوکیشن بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمارے قدیم تعلیمی ادارے درخشاں روایات کے حامل ہیںاور یہاں سے فارغ التحصیل طلبا مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کے ذریعے ملکی ترقی میں موثر کردار ادا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور انہیں وسعت دیتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ ان کا تاریخی حسن اور خوبصورتی متاثر نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تاریخی تعلیمی اداروں کی ترقی اور ےہاں تعلیمی سہولتوں میں اضافے کے لیے اپنے تمام وسائل فراہم کر رہی ہے ۔اس موقع پر گورنر پنجاب کو بتایا گیا کہ کیڈٹ کالج میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ ان میں غیر نصابی سرگرمیوں کے رجحان پر بھی توجہ دی جاتی ہے اور اس سلسلے میں باقاعدگی سے متعدد پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں انہوں نے ادارے میں طلبا کی کردار سازی اور تعلیم کے حوالے سے دی جانیوالی سہولتوں کو سراہا ۔بعد ازاں، گورنر پنجاب چو دھر ی محمد سرور نے گورنر ہاﺅس لاہور میں ہی میڈیا اڈیڈووکیسی سینٹر کے زیر اہتمام پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات کے طلبا و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کا رول دُنیا میں سب سے اہم ہے جو معاشرے کے آیئنے کے طور پر کام کرتے ہوئے نہ صرف عوام کے مسائل کی نشاندہی کرتا ہے بلکہ ان مسائل کے حل اور معاشرے کی اصلاح میں بھی کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام ادارے آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کر رہے ہیں۔ گورنر نے کہا کہ ہماری افواج، عدلیہ اور دیگر مقتدر ادارے سب اہم ہیں ، ہمیں ایک دوسرے کا احترام کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان میں سے ایک بھی کمزور پڑ جائے گا تو ملک کمزور ہوجائے گا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک اس وقت جس نازک دور سے گزر رہا ہے ہم سب کو ایک پلیٹ فارم پر ایک نقطہ نظر پر براجماں ہونا ہے یہی وقت اور ملک کی بقاءکا تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے ریاست کے دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ صحافی حضرات کے کندھوں پر بھی بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگ پاکستان کا مستقبل ہیں ہمیں ایک مثبت سوچ پر عمل پیرا ہو کر وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنا ہوگا۔ گورنر نے کہا کہ موجودہ حکومت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے سرٹیفیکیٹس حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ عملی زندگی میں بھی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک وقوم کے بہتر مستقبل کے لئے اپنا مو¿ثر کردار ادا کریں گے۔ قبل ازیں میڈیا ایڈووکیسی سینٹر(میک) کے چیئرمین سکندر لودھی نے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں روشنی ڈالی۔ تقریب سے میک کے صدر محمد اشفاق گوندل اور پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے بھی خطاب کیا۔

گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -